صدر ممنون حسین نئے وزیراعظم تک چیف ایگزیکٹو کی ذمے داریاں نبھائیں گے

103

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ سے وزیراعظم کی نا اہلی کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نیا وزیراعظم منتخب ہونے تک چیف ایگزیکٹو کے طور پر ذمے داریاں نبھائیں گے۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشار کے مطابق صدر پاکستان پارلیمنٹ کا حصہ ہیں اور انہیں پارلیمنٹ نے ہی منتخب کیا ہے۔ جب تک نیا وزیراعظم منتخب نہیں ہو جاتا صدر مملکت کیبنٹ سیکرٹری کے ذریعے امور مملکت چلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ملک میں اس وقت کوئی حکومت نہیں ہے۔