نائب امریکی وزیرِ خارجہ اتوار سے پاکستان و بھارت کا دورہ کریں گی

88

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکا کی عبوری نائب وزیرِ خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز کل اتوار سے پاکستان اور بھارت کا دورہ کریں گی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان کہا ہے کہ ایلس ویلز کا خطے کا یہ پہلا دورہ ہوگا جو 30 جولائی سے 8 اگست تک جاری رہے گا‘ ایلس ویلز جو پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کی عبوری نمائندہ خصوصی کی ذمے داریاں بھی ادا کر رہی ہیں‘ پاکستان اور بھارت کے اپنے دوروں کے دوران سرکاری حکام، دانشوروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی۔