راولپنڈی/ملتان (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ کی جانب سے وزیر اعظم کی نااہلی کے فیصلے کا جشن مناتے ہوئے نوجوان جاں بحق ہوگیا، جبکہ ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان میں تصادم کے دوران 3افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی صدر روڈ پر جشن مناتے ہوئے ون ویلنگ کرنے والے اسداللہ سامنے آنے والی گاڑی سی ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی چل بسا جس کی لاش سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر ملتان میں کچہری چوک پر تحریک انصاف کے کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر جشن منا رہے تھے کہ ن لیگ کے کارکنان چوک کچہری پہنچ گئے۔ لیگی کارکنان نے ٹائر جلائے اور رو عمران رو کے نعرے لگانے شروع کر دیے جس سے دونوں پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ اس موقع پر دونوں پارٹیوں کے کارکنان نے لاتوں، مکوں اور لاٹھیوں سے دونوں پارٹیوں کے 3کارکن زخمی ہو گئے، جنھیں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر نشتر اسپتال منتقل کیا۔