نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ قابل تحسین ہے‘احمد لدھیانوی

93

لاہور ( آن لائن) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ پاناما کیس پر عدالت عظمیٰ فیصلہ قابل تحسین ہے، کرپٹ حکمرانوں کے سبب ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے، تمام کرپٹ افراد کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔ نواز شریف کا دورحکومت علما، طلبہ اوردینی طبقات کے لیے مشکل ترین دور ہوتا ہے۔ ملک بھرمیں سینکڑوں علما اورمذہبی کارکنان کو بلاجواز قیدرکھا ہواہے۔ نواز شریف کی نااہلی میں ظاہری وجوہات کے ساتھ ماؤں اور بہنوں کی بددعائیں بھی شامل تھیں۔ مرکز اہلسنت میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فیصلے سے قانون پر عوام کا اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔ احتساب سب کا ہونا چاہیے ،یہ ملک میں پہلی بار ہوا ہے کہ احتساب کا عمل اوپر سے شروع کیا گیا ہے۔ جب تک ملک سے کرپشن کاخاتمہ نہ ہوگا تب تک ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔ نواز شریف کا دور حکومت جمہوریت کے لبادہ میں بادشاہت قائم کی ہوئی تھی۔ عدالت کا فیصلہ جرأتمندانہ ہے،پوری قوم اداروں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔