پاناما فیصلہ ‘حلیم عادل مٹھائی کا ٹوکرا لے کر گورنر ہاؤس سندھ پہنچ گئے

161

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاناما لیکس کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر حلیم عادل شیخ مٹھائی کا ٹوکرا لے کر گورنر ہاؤس پہنچ گئے اور وہ یہ مٹھائی کا ٹوکرا گورنر سندھ محمد زبیر کو پیش کرنا چاہتے تھے تاہم سیکورٹی کے اہلکاروں نے حلیم عادل شیخ کو گورنر ہاؤس کے گیٹ پر روک لیا۔ اس ہی دوران گورنر سندھ کی اہلیہ اپنی گاڑی میں گورنر ہاؤس سے باہر نکل رہی تھیں کہ انہوں نے حلیم عادل شیخ کو بتایا کہ گورنر محمد زبیر گورنر ہاؤس میں موجود نہیں ہیں اور آپ یہ میٹھائی کیوں لے کر آئے ہیں اس پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ عوام کے آدمی ہیں اور وفاق کے نمائندے ہیں اس لیے وہ میٹھائی لے کر آئے ہیں۔