پاکستان اوپن ‘رشید ملک اور عقیل خان فائنل میں داخل

85

لاہور (جسارت نیوز )پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پیک فرینز گلوکو پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2017ء کے مین راؤنڈ کے 5ویں روز مختلف ایج گروپس کے کوارٹرفائنلز اور سیمی فائنلز مقابلے ہوئے۔ بارش کے باوجود کھلاڑیوں کی بڑی تعداد ٹینس کورٹس میں موجود تھی۔ تاحال مختلف ایج گروپس کے سیمی فائنلز لیٹ نائٹ تک جاری تھے۔مینز سینئر 35 کے پہلے سیمی فائنل میں رشید ملک اور عقیل خان نے اسرار گل اور جہانزیب کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں شہریار سلامت اور طلحہ وحید نے آصف فیروز اور عارف فیروز کو 7-5, 6-2 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ مینز سنگل کے پہلے کوارٹرفائنل میں ٹاپ سیڈ عقیل خان نے مزمل مرتضیٰ کو 4-6, 6-2, 6-1 سے ہرا دیا، 5ویں نمبر پر سیڈ مزمل مرتضی نے شاندار کھیل پیش کیا اور پہلا سیٹ جیت گئے مگر عقیل خان نے تجربے نے کام دکھایا اور انہوں نے میچ جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے کوارٹر میں شہزاد خان نے عثمان رفیق کو 7-5, 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔لیڈیز سنگل میں سارہ محبوب نے ماہا سید کو 6-3, 6-0 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
مینز ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں عقیل خان اور ہیرا عاشق نے ابدال حیدر اور شہزاد خان کو 6-4, 6-2 سے ہرایا جبکہ دوسرا سیمی فائنل جاری ہے۔ انڈر 18 کے کوارٹرفائنلز میں یوسف خان نے محمد سید کو 6-0, 6-2 سے، احمد کامل نے حافظ ارباب علی کو 6-1, 6-3 سے، محمد شعیبب نے مصطفی علی کو 6-1, 6-0 سے ، ثاقب عمر نے اپنے بھائی عاقب عمر کو 7-5, 7-5 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ انڈر 14 کے کوارٹرفائنلز میں سمیع زیب نے حمزہ رومان کو 4-2, 4-2 سے، عبدالحنان خان نے سیف العزیز کو 4-1, 4-2 سے، شاہان شمیز نے بلال عاصم کو 3-5, 4-1, 4-1 سے جبکہ حامد اسرار ن ے عادل خان کو 4-3,4-2 سے ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 12 کے پہلے سیمی فائنل میں عبدالحنان خان نے حمزہ رومان کو 8-4 سے، بلال عاصم نے شاہیل طاہر کو 8-5 سے، حسن علی نے احتشام عارف کو 8-0 سے، حامد اسرار نے حمزہ جواد کو 8-1 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔