چین: والدین سمیت 19 افراد کے قاتل کو سزائے موت

111

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی چین کے صوبے یُنّان میں 19 افرادکے قتل میں ملوث شخص کو سزائے موت سنا دی گئی۔ مجرم نے اس فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اس کے خلاف اپیل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یانگ چِن پے نامی اس شخص نے 28 ستمبر 2016ء کو پیسے نہ دینے پر اپنے والدین کو کدال کے وار کرتے ہوئے ہلاک کر دیا تھا اور بعد میں ثبوت ختم کرنے کے لیے عینی شاہدین کے خوف سے 17 ہمسایوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ یانگ چن پے کو پولیس نے اس واردات کے اگلے روز گرفتار کرلیا تھا۔