مسلم لیگ چودھری نثار کو وزیراعظم نامزد کرے،پرویز مشرف

3816

اسلام آباد؍دبئی(آن لائن؍صباح نیوز)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کی سیاست مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے ، خواجہ آصف جیسے لوگ امریکا میں بیٹھے ہیں جبکہ یہا ں ان کی قیادت کا بوریا بستر گول ہوگیا ہے، مسلم لیگ نون کو وزیراعظم کے لیے چودھری نثار علی خان کے نام کو تجویز کرنا چاہیے ۔شریف خاندان کے باقی 6 لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈال کر ٹرائل کیا جائے جن میں وزیر اعظم کے بچے، اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدرشامل ہیں، عدالت عظمیٰ کی جانب سے میاں نواز شریف کو نااہل قرار دینا پاکستانی قوم کے لیے تاریخی دن ہے۔ عدالت عظمیٰ نے حق اور سچ کے عین مطابق فیصلہ دیا، بنچ میں شامل ججز دلیرانہ فیصلہ کرنے اور جے آئی ٹی اراکین شفاف تحقیقات کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے علاوہ بھی ایسے لوگ ہیں جو ملک لوٹنے، جھوٹ اور فریب کے مرتکب ہوئے ہیں، انہیں بھی قانون کے شکنجے میں آنا چاہیے۔

اگلا وزیراعظم کون؟نام سامنے آگئے

وزیراعظم کی نااہلی کا کریڈٹ جماعت اسلامی کو جاتاہےٗ