ایشیا کی بیشترا سٹاکس مارکیٹس میں جمعہ کو مندی

269

ٹوکیو (اے پی پی) ایشیا کی بیشتر اسٹاکس مارکیٹس میں جمعہ کو کاروباری سرگرمیوں میں سست روی کی وجہ سے مندی چھائی رہی۔ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس آف ایشیا پیسیفک شیئرز ایکس جاپان 1.1فیصد ڈاؤن رہا۔جاپان کا مرکزی نکئی اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.6 فیصد،سیؤل کوسپی انڈیکس 1.7 فیصد اور کراچی ایس ای 100 انڈیکس 1.9 فیصد ڈاؤن رہا۔جکارتہ،تائپی اور کوالالمپور کے حصص بازاروں میں بھی مندی رہی۔