اے این پی اور پی پی پی کا احتساب وقت کی ضرورت ہے‘ پرویز خٹک

106

پشاور (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اے این پی اور پی پی پی کا احتساب وفت کی ضرورت ہے‘ پاکستان میں لوٹ مار کرنے والوں کی صفائی ناگزیر ہے‘ پاناما کیس کا فیصلہ نئے اورشفاف پاکستان کی طرف عملی قدم ہے‘ لوٹ مار کرنے والے ضرور جیل میں جائیں گے اور سزا پائیں گے‘ اُمید ہے کہ قوم کو لٹیروں سے نجات مل جائے گی ‘حیرت کی بات ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اور مولانا فضل الرحمن نواز شریف کو بچانے کے لیے ان کے ساتھ ساتھ رہے مگر اُنہیں جان لینا چاہیے کہ احتساب کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے ‘ اب سارے چور اس کی لپیٹ میں آئیں گے ‘ہم عدالت عظمیٰ کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہیں‘ نوازشریف کے خاندان کی چوری پکڑی گئی اورایک طاقتو ر خاندان کااحتساب شروع ہوا‘ سب سے پہلے ضرورت انتخابی اصلاحات کی ہے تاکہ انتخابات پر کسی کو انگلی اٹھانے کی ضرورت نہ پڑے۔وہ اضاخیل پایان میں شمولیتی جلسوں سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ نوازشریف کے احتساب کا سارا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے جنہوں نے24 سال سے مسلسل جدوجہد کرکے چوروں اور لٹیروں کے خلاف جہاد کیا۔