سونے کی فی تولہ قیمت میں100روپے اضافہ

308

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 4ڈالرز کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1259ڈالر کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت100روپے اضافے سے51200روپے،دس گرام سونے کی قیمت85روپے اضافے سے 43885روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت5روپے کمی سے730روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔