ملک پر مسلط حکمران چوروں کا گروہ ہے، چاند زیب خان

169

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 68 کے امیر چاند زیب خان نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ ملک پر مسلط حکمران چوروں کا گروہ ہے، جو عوام کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹ کر بیرون ملک اپنی جائدادیں بنانے میں لگا ہوا ہے، پاناما اسکینڈل میں 435 سے زیادہ نام ہیں، چاہتے ہیں سب کا احتساب ہو، یہ عمل حقیقی جمہوریت کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما اسکینڈل میں کسی غریب کا نام نہیں ہے، وزیر اعظم اور ان کے خاندان اور نام نہاد اشرافیہ کے نام ہیں، حکمران ٹولہ اپنے ذرائع آمدن بتانے میں ناکام ہوگیا۔ احتساب کا عمل تیز ہونا حقیقی جمہوریت کے لیے ضروری ہے۔ پاناما کیس کے فیصلے پر قوم عدالت عظمیٰ سے سرخرو ہوکر نکلی ہے۔