نواز شریف کی سیاسی تاریخ کا خاتمہ ہونے جارہا ہے ، لطیف کھوسہ

77

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاسی تاریخ کا خاتمہ ہونے جارہا ہے ، مستقبل میں نواز شریف اڈیالہ یا کوٹ لکھپت جیل میں ہونگے۔ عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف ، خواجہ آصف ،اسحاق ڈار اوراحسن اقبال غربت کے مارے ہیں ،صبح پاکستان میں وزارت چلاتے ہیں اور شام کو سیکورٹی گارڈ سمیت دیگر ملارمتیں کرتے ہیں ، انہوں نے اپنے دھن کو چھپانے کی خاطر اقامے حاصل کیے ہیں ۔الیکشن کمیشن میں بھی نواز شریف اور ان کے قریبی رفقا خواجہ آصف ، اسحاق ڈار نے جھوٹ پر مبنی دستاویزات جمع کروائیں،انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی کارکردگی قابل تعریف ہے نواز شریف اپنے معاونین کے ساتھ کیفرکردار تک پہنچ گئے۔