نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ، کینٹ کاؤنٹی نے سمرسیٹ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

171

کانٹربری (جسارت نیوز) نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ، کینٹ کاؤنٹی نے سمرسیٹ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔ ساؤتھ گروپ میں کھیلے گئے میچ میں سمرسیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ میبرگ 64 اور ڈیوس 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں کینٹ کاؤنٹی نے 16.3 اوورز میں 181 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی اور میچ مکمل نہ ہو سکا۔ اس طرح کینٹ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 7 وکٹوں سے فاتح قرار دیا گیا۔ کپتان نارتھیسٹ 54 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔