چودھری شجاعت کے سیاسی رہنماؤں سے رابطے

78

لاہور ( آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کی عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد اپوزیشن میں موجود سیاسی جماعتوں کے قائدین تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید سے ٹیلی فون پر الگ الگ بات کی۔ انہوں نے 5رکنی بینچ کے تاریخ ساز فیصلے پر مبارکباد دی اور پاناما کیس میں جدوجہد کو سراہا۔