***۔۔۔۔۔۔ رحیم یار خان ۔۔۔۔۔۔***

106

رحیم یار خان (نمائندہ جسارت) تھانہ سٹی صادق آباد پولیس نے دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے 3 لاکھ 25 ہزار روپے برآمد کر لیے ۔ اے ایس پی عبدالطیف مہر نے ایس ایچ او صفدر اقبال سندھو کے ہمراہ رقم متاثرین کے سپرد کر دی ۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی صادق آباد صفدر اقبال سندھو ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا محمد رمضان و دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے ڈی ایس پی مہر ناصر علی ثاقب کی زیر نگرانی شہری علاقوں میں چوری و ڈکیتی میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا اور ان سے تفتیش کے دوران تین لاکھ پچیس ہزار روپے کا مال مسروقہ نقدی کی صورت میں برآمد جو کہ گزشتہ روز اے ایس پی عبدالطیف مہر نے ایس ایچ او صفدر اقبال سندھو کے ہمراہ متاثرین انعام باری ، شہزاد نذیر اور مجاہد فاروق کے سپرد کر دیا مال مسروقہ کی واپسی پر مدعیان نے اے ایس پی عبدالطیف مہر ، ایس ایچ او صفدر اقبال سندھو کو مالا پہنائی جبکہ تھانہ سٹی صادق آباد پولیس کی جانب سے سب سے بہترین کارکردگی پر اے ایس آئی رانا محمد رمضان کو نقد انعام تعریفی سرٹفکیٹ سے نوازا گیا اور شاباش دی**انسپکٹر موٹر وے پولیس عاصم جلال نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ پر عبور رکھنے والے افراد اپنی اور دوسروں کی زندگی کے محافظ ہیں ۔ بغیر لائسنس اور ڈرائیونگ سیکھے گاڑی چلانا خطرے سے خالی نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہم آئے روز شاہرات پر حادثات کی خبریں سنتے اور دیکھتے رہتے ہیں جس کی وجہ اکثر ڈرائیورز ہی ہوتے ہیں خواہ وہ کسی ٹریفک سگنل ، قانون یا سائن بورڈ کی خلاف ورزی کا باعث بنے ہوں یا پھر ٹریفک قوانین سے عدم واقفیت یا خلاف ورزی کرتے ہوئے حادثے کی وجہ بنے ہوں ۔ بہر حال ذمہ دار ڈرائیور ہی ہوتا ہے اس لیے کسی بھی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالنے سے پہلے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کریں اور اس پر مکمل عبور حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی اور شاہراہ کے اطراف میں لگے سائن بورڈز جو بظاہر خاموش مگر ڈرائیور کو بہت سی معلومات اور خطرات سے آگاہی فراہم کر رہے ہوتے ہیں کو جاننا اتنا ہی ضروری ہے جس طرح زندہ رہنے کے لیے ضروریات کی موجودگی ضروری ہے اس لیے جو لوگ پولیس ڈرائیونگ سکول میں زیر تربیت ہیں اپنے تربیت کے عرصے میں بھر پور محنت کریں پریکٹیکل اور تھیوری دونوں پر توجہ مرکوز رکھیں اور انسٹرکٹرز سے رہنمائی کے لیے سوال جواب کریں اور کسی بھی سوال کو دل میں نہ رہنے دیں اور کسی ابہام کا شکار نہ ہوں انہوں نے اس موقع پر زیر تربیت ڈرائیورز کو اچھے ڈرائیور کے اوصاف اور اصولوں سے آگاہی فراہم کی اور انہیں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں تفصیلی سمجھایا ۔ اس موقع پر انچارج ڈرائیونگ لائسنس برانچ محمد اشفاق نے بھی سکول کے اغراض و مقاصد اور اس کی کارکردگی پر روشنی ڈالی سابق ایم ٹی او پولیس محمود احمد اور انسٹرکٹر ڈرائیونگ سکول محمد آصف بھی موجود تھے **رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں کالے یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری 50سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑگیا ۔ گزشتہ روز چک 82پی کے رہائشی50سالہ محمد سعید کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں ورثاء نے ہسپتال منتقل کیا جہاں50سالہ سعید طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپایا اوردم توڑگیا **نہر کنارے بیٹھ کر سبزی دھونے والا25سالہ نوجوان پھسل کر نہر میں جاگرا ڈوب کر جاں بحق ریسکیو نے چند گھنٹوں بعد ہی ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش نہر سے نکال کر تدفین کیلیے ورثاء کے حوالے کردی ۔ گزشتہ روز ارشاد کالونی کارہائشی25سالہ محمد حسین نہر عباسیہ کینال کے کنارے پر بیٹھ کر سبزی دھو رہا تھا کہ توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث پھسل کر نہر عباسیہ کینال میں گرکر ڈوب گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر نہر میں گر کر جاں بحق ہونے والے محمد حسین کی نعش کو تلاش کرنے کے بعد تدفین کیلیے ورثاء کے حوالے کردیا**گھر میں لگے ہوئے روٹر پمپ کو چلانے کے دوران کرنٹ لگنے والے چھوٹے بھائی کو بچاتے ہوئے بڑا بھائی اور قریبی رشتہ دار بھی کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی بے ہوش تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلیے تینوں متاثرہ رحیم یارخان ہسپتال منتقل ۔ گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی(بلوچستان)کارہائشی 14سالہ محمد یوسف اپنے گھر کے صحن میں لگے ہوئے روٹر پمپ کو چلانے لگا تو روٹر پمپ میں آجانے والے کرنٹ کے باعث محمد یوسف کو کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا جسے بچانے کیلیے نزدیک بیٹھے18سالہ حقیقی بھائی آصف اور26سالہ قریبی رشتہ دار جمیل احمد نے بچانے کی کوشش کی تو محمد آصف اور جمیل احمد بھی زد میں آگئے اور تینوں کرنٹ لگنے کے باعث موقع پرہی گر کر بے ہوش ہوگئے جنہیں حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلیے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجود کرنٹ لگنے سے متاثرہونے والے دونوں حقیقی بھائیوں سمیت تینوں کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے**ٹوکہ مشین کے ذریعے مویشیوں کا چارہ کاٹنے کے دوران 15سالہ نوجوان ہاتھ پھنس جانے کے باعث شدید زخمی طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل ۔ گزشتہ روز چک عباس کار ہائشی15سالہ محمد موسیٰ اپنے گھر میں لگی ہوئی ٹوکہ مشین کے ذریعے مویشیو ں کا چارہ کاٹ رہا تھا کہ اسی دوران ٹوکہ مشین میں ہاتھ پھنس جانے کے باعث محمد موسیٰ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے**غیر معیاری گوشت فروخت کرنے پر انچارج سلاٹر ہاؤس کی کارروائی5قصاب رنگے ہاتھوں گرفتار پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گزشتہ روز انچارج سلاٹر ہاؤس ڈاکٹر نعمان کو اطلاع ملی کہ بابا غریب شاہ کے نزدیک قصاب غیر معیاری گوشت فروخت کرنے میں مصروف ہیں جس پر انچار ج سلاٹر ہاؤس نے چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں غیر معیاری گوشت قبضہ میں لے کر رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے قصاب عبدالغفور اور عدیل کو پولیس کے حوالے کردیا۔ اسی طرح دیگر علاقوں میں بھی غیر معیاری گوشت فروخت کرنے پر قصاب فرحان ، ارشد اور عارف کو بھی رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا بعد ازاں پولیس نے غیر معیاری گوشت فروخت کرنے پر قصابوں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔