ہائی پرفارمنس کیمپ‘کھلاڑیوں کو فکسنگ پر لیکچر دیاگیا

394
لاہور (جسارت نیوز ) پی سی بی کے زیر اہتمام قومی کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔ کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے ساتھ ساتھ کوڈ آف کنڈکٹ پر خصوصی لیکچر دیا گیا ۔کھلاڑیوں کو کرکٹ کے کوڈ آف کنڈکٹ کے حوالے سے ہر پہلو سے اگاہی فراہم کی گئی۔ سینئر میچ ریفری انیس شیخ نے کھلاڑیوں کو کوڈ آف کنڈکٹ پر لیکچر دیا۔ قومی کرکٹرز کو کیمپ میں اینٹی کرپشن کوڈ پر بھی خصوصی لیکچرز دئیے جارہے ہیں۔کیمپ 3 جولائی کو شروع ہوا تھا اور 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔ کیمپ کیلئے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں اوپنرز سمیع اسلم، فخر زمان، امام الحق، زاہد فرہان، مڈل آرڈرز میں عمر امین، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، آصف ذاکر، عمر اکمل ، فاسٹ بولرز میں عثمان شنواری، ثمین گل، محمد عرفان ، میر حمزہ ، رومان رئیس، اسپنر ز میں محمد اصغر، شاداب خان ، بلال آصف ، محمد عرفان ، اسامہ میر ، بولنگ آل راؤنڈرز میں عامر یامین، فہیم اشرف ،عماد بٹ ،حسین طلعت ،محمد نواز ،آغا سلمان ،وکٹ کیپرز میں محمد رضوان اور محمد حسن شامل ہیں ۔مستقبل میں ہونے والے ایونٹس کی تیاریوں کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں پر مذکورہ کرکٹرز کو قومی ٹیم اور اکیڈمی کے کوچز ٹریننگ دے رہے ہیں ۔