لندن میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرے

353

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں ایک سیاہ فام شخص کے زیر حراست ہونے کے دوران ہلاک ہونے پر لندن میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس اور مظاہرین کے درمیان اس وقت ہاتھا پائی ہوئی جب سڑک بلاک کرنے پر مظاہرین کے خلاف پولیس نے مداخلت کی۔ واضح رہے کہ پولیس نے 22 جولائی کو ایک گاڑی کو روکا جس پر راشان چارلس نامی ایک سیاہ فام سوار تھا، جس نے منہ میں کچھ نگلنے کی کوشش کی جسے پولیس نے نکالنے کی کوشش کی تا ہم اس دوران اس شخص کی حالت بگڑتی چلی گئی۔ اسپتال میں داخل کیا جانے والا یہ شخص ایک گھنٹے کے بعد ہلاک ہو گیا تھا۔