اوول ٹیسٹ ،ٹیکنالوجی نے علیم ڈار کا فیصلہ درست ثابت کردیا

271
لندن(جسارت نیوز)پاکستانی امپائرعلیم ڈار اپنے عمدہ فیصلوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ٹیسٹ کے دوران ٹیکنالوجی نے بھی انہیں درست ثابت کردیا ۔اوول کرکٹ گرانڈ پر انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے مابین 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 353رنز بناکر آٹ ہوگئی جس کے بعد جنوبی افریقا نے اپنی اننگز کا آغاز کیا ، اننگز کا 9واں اوور اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ٹوبی رونالڈ جونز نے کیا اور پروٹیز اوپنر ڈین ایلگر اوور کی چوتھی بال کھیل نہیں سکے ،وکٹ کیپر جونی بیئر سٹو نے بلے کا کنارہ لگنے کی زوردار اپیل کی تاہم ٹوبی رونالڈ جونز زیادہ پراعتماد نہیں تھے لیکن علیم ڈار نے ڈین ایلگر کو آؤٹ قرار دے دیا ،ڈین ایلگر نے فوری طور پر فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ساتھی کھلاڑی کو اشارہ دیا کہ گیند ان کے بلے سے نہیں ٹکرایا تاہم ری پلے میں علیم ڈار کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور ایلگر کو نہ چاہتے ہوئے بھی پوویلین لوٹنا پڑا۔