اسلام آباد :تحریک انصاف نے آ ج ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لیں

525
اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے(آج) اتوار کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے لیے تیاریاں شروع کر دیں ،جلسہ گاہ کو جھنڈوں اور رہنماؤں کی تصاویر سے سجایا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد لائٹنگ، جنریٹرز اور دیگر سامان بھی جلسہ گاہ پہنچا یاجا رہا ہے ، ملک کے مختلف حصوں سے کارکن اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملتے ہی تحریک انصاف نے پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان اور تحریک انصاف کی دیگر قیادت کے لیے کنٹینر کو سجانا شروع کر دیا ہے، تحریک انصاف کے رہنما ؤں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا، خواتین کے لیے الگ پنڈال بنایا جا ر ہا ہے ،سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔