ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کا ایک اور عہدے دار فارغ کردیا

287

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف رائنس پرِیبس کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ پرِیبس نے ٹرمپ انتظامیہ میں جنوری میں عہدہ سنبھالا تھا۔ امریکی صدر نے ٹوئٹس کے ذریعے پریبس کی خدمات کا شکریہ ادا کیا اور ان کی جگہ ملکی سلامتی کے سابق سربراہ جان کیلی کے تقرر کا اعلان کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطرفی سے ایک روز قبل پریبس اور وہائٹ ہاؤس کے نو منتخب کمیونیکیشن ڈائریکٹر انتھونی کے درمیان تناؤ پیدا ہوا تھا۔