مکھیوں اور مچھروں سے نجات دلائی جائے

330
ہم میئر کراچی اور شاہ فیصل زون کے ایم سی کے ذمے داروں کی توجہ حالیہ بارش کے سبب مکھیوں اور مچھروں کی بہتات کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ توقع یہ کی جارہی تھی کہ بارش رکنے کے بعد اسپرے کروادیا جائے گا مگر ہنوز ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ حالاں کہ میڈیا پر ڈپٹی میئر کو اسپرے گاڑیوں کو روانہ کرتے دکھایا جاتا ہے وہ کہاں جاتی ہیں اس کا علم نہیں۔ ہمارا علاقہ اسپرے سے محروم ہے جس کی وجہ سے مکھیوں اور مچھروں نے زندگی اجیرن بنادی ہے۔ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سے پہلے متعلقہ شعبہ اس قسم کی منصوبہ بندی کرلیتا ہے لیکن کن وجوہات کے سبب مذکورہ معاملے پر توجہ نہیں دی گئی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ شعبے کو فعال کیا جائے اور علاقے میں اسپرے کروایا جائے تا کہ علاقے کے لوگوں کو بیماریوں سے بچایا جاسکے۔
فخرالاسلام خان، کوثر ٹاؤن ملیر کراچی