ایرانی عازمین حج کا پہلا گروپ مدینہ منورہ پہنچ گیا

267

تہران ؍ مدینہ (انٹرنیشنل ڈیسک) رواں برس فریضہ حج ادا کرنے کے لیے ایرانی عازمین کا پہلا گروپ مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے پہنچ گیا۔ ایرانی شہری ہوا بازی کی تنظیم کے مطابق پہلی پرواز اتوار کی صبح ایران ائر کے ذریعے بندر عباس کے ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی۔ اس روز مجموعی طور پر ایرانی عازمین کو لانے والی 3 پروازیں مدینہ منورہ پہنچیں۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں سال ایرانی عازمین حج کی تعداد 86500 ہوگی۔ یہ افراد 600 قافلوں کے تحت حجاز مقدس پہنچیں گے۔ مدینہ منورہ پہنچنے والے ایرانی عازمین حج کا کہنا تھا کہ سعودی ذمے داران نے مدینہ کے ہوائی اڈے پر اچھے طریقے سے ان کا استقبال کیا۔ ایرانی عازمین کے مطابق سعودی اور ایرانی عوام دوست ہیں۔ بعض دیگر عازمین کے مطابق وہ پوری آسانی اور سہولت کے ساتھ مدینہ کے ہوائی اڈے پہنچے اور انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ یہاں ایران کے حجاج کی شان دار طریقے سے دیکھ بھال کی گئی۔ ایرانی عازمین کا کہنا تھا کہ ہم فریضہ حج ادا کرنے ایران سے آئے ہیں اور اللہ کے حکم سے فریضہ ادا کرنے کے بعد سلامتی کے ساتھ واپس ایران لوٹیں گے۔
ایرانی عازمین ؍ مدینہ