وزیراعظم کی نااہلی کو بغاوت قرار نہیں دیا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی تردید

496

گلگت (آئی این پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ’’وزیراعظم کی نااہلی بغاوت ہے‘‘ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بغاوت لفظ استعمال ہی نہیں کیا تھا، ایک نیوز ایجنسی نے بغاوت کے لفظ کو مجھ سے منسوب کیا جو کہ سراسر بے بنیاد اور صحافتی اقدار کے منافی ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی مکمل ریکارڈنگ موجود ہے جس میں بغاوت لفظ کہیں پر بھی استعمال نہیں ہوا ہے۔ ہمارا تعلق اس جماعت سے ہے جس نے پاکستان بنایا اور ہمیں اس بات پر فخر ہے۔ ہمارے قائد و رہبر محمد نوازشریف نے ہمیں حب الوطنی سکھائی ہے۔ ہمارے قائد کے خلاف جو فیصلہ آیا اس فیصلے کو قبول کیا اور کسی بھی انتشار کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔