عنزہ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ‘ انوویٹر کلب ہل پارک کو زیر کرکے ٹاپ 4میں داخل

175
کراچی (اسٹاف رپورٹر)فائیٹر ایونٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ دوسرے عنز ہ کپ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2017 میں گروپ “A” میں انو ویٹر سی سی نے مد مقابل ہل پارک سی سی کو باآسانی 6 وکٹوں کی ہزیمت سے دو چار کر کے گروپ کے تمام چاروں میچ جیت کر گروپ چیمپیئن ہونے ے ساتھ ساتھ ایونٹ کے سیمی فائنل میں اپنی سیٹ کنفرام کر الی۔ جبکہ اسی گروپ سے الحبیب سی سی ن ے 4 میچوں میں 3 کا میابیوں کے ہمراہ رنر اپ کی پوزیشن پر ٹاپ فور میں جگہ بنالی۔ ہل پارک سی سی پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے خسارے پر 115 رنز تک محد ود رہی ۔ ہو م گراؤنڈ پر انور خان عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے 35 گیندوں پر 41 رنز کی عمدہ باری میں 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ عدنان عارف 26 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رنز بنا کر دوسرے نما یاں بیٹسمین رہے۔ آف اسپنر فرید شاہ نے کفایتی بولنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے صرف7 اور 13 رنز کے عوض 2-2 اہم کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا پروانہ تھمایا۔ جوابی بیٹنگ میں فاتح انو ویٹر سی سی کے مطلوبہ ہدف115 رنز کے ہد ف19.1 اوورز میں 4 وکٹیں گنواں کر حاصل کرلیا۔ عبدالرحما ن نے دلکش بیٹنگ کا مظاہر ہ کر تے ہوئے 41 رنز 34 گیندوں کا سامنا کر کے بنا ئے۔ انھوں نے اپنی اننگ کے دوران 4 مرتبہ گیند کو باؤنڈری لائین کی سیر کرائی اور ایک چھکا بھی لگایا۔ قادر خان نے 22 رنز میں 2 چوکے لگائے، زوبیر دلاور نے 19 رنز کی ناقابل شکست باری میں 2 چوکے اور ایک چھکا لگایا، عدنا ن عارف نے 15 رنز کا اضافہ کیا۔ صبو ر اورحسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کو چ انوویٹر سی سی وقار کند ی نے فاتح ٹیم کے فرید شاہ کو عمدہ بولنگ پر مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا اس موقع پر امپا ئر شاہد اسلم ، عقیل سلطان اور اسکورر دانش علی بھی موجو د تھے۔