کراچی(اسٹاف رپورٹر)کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ پڑھائی پر خاص توجہ دیں محنت لگن اور ڈسپلن کے ساتھ کرکٹ کھیلیں ان خیلات کا اظہارمحمد رئیس الدین خازن زون6 نے کے سی سی اے زون6 داؤد خان میمو ر یل کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر بحیثت مہمان خصوصی کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھو ں نے مزید کہا کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور محنت کا پھل اللہ تعالیٰ ضرور دیتا ہے اس موقع پر اعظم خان نے بھی کھلاڑیوں سے خطاب کیااس موقع پر مہمان خصوصی نے گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے افتتاحی میچ میں پاکستان کرکٹ کلب نے نیشنل جم خانہ کو10 وکٹوں سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے فراز احمد خان کی تباہ کن بولنگ اور ندیم جاوید کی جارحانہ نصف سنچری نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا نیشنل جم خانہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 31.3 اوورز میں 105رنز بنا کرآوٹ ہو گئی اختر منیر 20،فہد مصطفے 14رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی لیفٹ آرم اسپنر فراز احمد خان کی تباہ کن بولنگ کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا فراز احمد خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 11رنز دیکر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ دانش عزیز نے2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا پاکستا کرکٹ کلب نے اسکور 8.5اوورز میں بغیر نقصان کے پورا کر لیا ندیم جاوید نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 78رنز 30گیندوں پر 9 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے بنائے سعود شکیل کے 24رنز میں 4 چوکے شامل تھے۔