وزارت داخلہ کی سربراہی بڑا چیلنج تھی، چودھری نثار

204
اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ 3 دہائیوں پر مشتمل سیاسی کیریئر میں متعدد وزارتوں کا سربراہ رہا، حالیہ مدت میں وزارت داخلہ کی سربراہی چیلنج اور سب سے زیادہ مشکل تھی، منصب سنبھالتے وقت دہشت گردی، اندرونی سیکورٹی، امن و امان جیسے چیلنجز درپیش تھے، اس دوران ہم نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں جو ریکارڈ کا حصہ ہیں، کامیابیوں پر سیکرٹری داخلہ کی خدمات قابل ستائش ہیں، وزارت داخلہ کی پوری ٹیم اور منسلک دفاتر کو اس کا کریڈٹ دیتا ہوں۔ پیر کو سابق وزیر داخلہ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا جس میں ان کی خدمات اور وزارت داخلہ کے اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔ چودھری نثار علی خان نے اپنے خط میں کہا کہ سیکرٹری داخلہ کی خدمات قابل تعریف ہیں، سابق سیکرٹریز کی بھی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔