کراچی (اسٹاف رپوٹر) فرسٹ نیا ناظم آباد انٹر اکیڈمی انڈر 19 فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح آج شام 5 بجے نیا ناظم آبا د کے نئے خوبصورت فٹبال گراؤنڈ پر ہو گا۔ افتتاح میں کراچی الیکٹرک کے مد مقابل انٹر نیشنل الیو ن میں قومی اسٹار ز ایکشن میں ہونگے۔ جبکہ اس موقع پر ایونٹ میں شریک اکیڈمیز کی ٹیمیں اپنے اپنے کلر یونیفارم میں مارچ پاسٹ بھی کریں گی۔ اس بات کا اعلان چیئر مین عارف حبیب گروپ و سر براہ ٹورنامنٹ کمیٹی عارف حبیب نے نیا ناظم آبا د میں ٹورنامنٹ کی ڈراز کی تقریب اور مینجر میٹنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر سی ای او صمد حبیب ، آرگنا ئز ئینگ سیکریٹری انٹر نیشنل فٹبالر سید ناصر اسماعیل، ممبران محمد عمران، خالد یا سین کے علاوہ ایونٹ میں شرکت کر نے والی ٹیموں کے مینجر بھی موجو د تھے۔ چیئر مین عارف حبیب نے دیگر تفصیلا ت بتا تے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں 7 اکیڈمیز کی ٹیموں کو 4 اور 3 کے 2 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ “A” گلشن سو کر اکیڈمی کراچی یونائٹیڈ اکیڈمی، لیاری (سی)، گریسن اکیڈمی ملیر کینٹ اور میزبان نیا ناظم آبا د اکیڈمی۔ جبکہ گروپ “B” میں مد ھو محمڈ ن فٹبال اکیڈمی، سکشن اسٹار ز فٹبال اکیڈمی، اور نیشنل سوکر اکیڈمی شامل ہیں۔ لیگ میچز کے اختتام پر دونوں گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر یں گی جبکہ بعد سیمی فائنل ہونگے جبکہ فائنل 13 اگست کو کھیلا جائیگا۔ لیگ میچوں کا با قا عدہ آغا ز کل سے گلشن سوکر او ر گریسن اکیڈمی کے درمیان میچ سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 30 ہزار روپے اور رنر اپ ٹیم کو 20 ہزار روپے کیش پرائز دیا جائیگا۔ اس کے علاوہ لیگ میچوں میں ہر میچ کے مین آف دی میچ کو 500 روپے دیئے جائیں گے۔ سیمی فائنل میں 1000 روپے جبکہ فائن کے مین آف دی میچ کو 1500 روپے کیش ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ، بیسٹ کیپر اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو 5,5 ہزار روپے جبکہ فیئر پلے ٹیم کو 3 ہزارروپے کیش ایوارڈ دیا جائیگا۔ ٹورنامنٹ سیکریٹری انٹر نیشنل سید ناصر اسماعیل کے مطابق یکم جنوری 1994 کے بعد پیدا ہو نے والے کھلاڑی اپنی ٹیموں کی جانب سے کھیلنے کے اہل ہو نگے اور ٹورنامنٹ پی ایف ایف کے قوانین کے تحت کھیلا جائیگا۔