سمرکیمپ سے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے‘خرم منظور

169
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ورکرز اینڈ امیچر اسپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام کراچی میں پہلے سمر کیمپ کا اختتام ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ٹیسٹ کرکٹ خرم منظور اور سیف اللہ بنگش تھے۔ مہمان خصوصی نے سمر کیمپ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس کیمپ سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جس سے ہونہار کھلاڑی ملک کا نام روشن کرسکیں گے۔ اختتامی تقریب کے موقع پر فیڈریشن کے صدر محمد اسلم خان، حاجی غلام محمد، خالد رحمانی، سخاوت علی شاہ، صفدر عباس اور میڈیا کو آرڈی نیٹر ایم۔ نسیم بھی موجود تھے۔ یہ سمر کیمپ ہیپی ہوم اسکول سوسائٹی کمپلیکس میں ایک ہفتہ جاری رہا، اس موقع پر پرنسپل غزالہ نظامی، ڈپٹی پرنسپل ملیحہ احمد کے علاوہ مختلف برانچز کے اسکول ٹیچر اور طلبہ و طالبات بھی موجود تھے۔آخر میں مہمان خصوصی نے نوجوان کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی انسانی نشوونما کے لئے بے حد ضروری ہے ۔