کراچی (رپورٹ : محمد انور ) سیکریٹری بلدیات نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل سمیت کسی بھی اسامی پر تبادلے و تعیناتی سے انکار کردیا ہے ۔
نمائندہ جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ” ہم نے تو کوئی تبادلے تعیناتی نہیں کیے ہیں کسی نے اپنی خواہشات کو خبر کا رنگ دیا ہے ” سیکریٹری محمد رمضان اعوان نے کہا ہے کہ ناصر عباس بدستور ڈی جی ہیں ان کی کارکردگی سے حکومت
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے فارغ کیے گئے 94 ملازمین کی ملازمتوں کے لیے کے ڈی اے اسکیم شاہ لطیف ٹاون اور تیسر ٹاون کو واپس کے ڈی اے کے حوالے کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے ۔ ان اسکیموں کی واپسی کے ساتھ ہی ایم ڈی اے کے مذکورہ تمام ملازمین اور افسران کو کے ڈی اے میں واپس لے لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایم ڈی اے کے قیام کے بعد کے ڈی اے کی شاہ لطیف ٹاؤن اور تیسر ٹاؤن اسکیموں کو کے ڈی اے سے ایم ڈی اے میں منتقل کردیا گیا تھا ان اسکیمیوں کے ساتھ مذکورہ ملازمین کو بھی ایم ڈی اے کے حوالے کردیا گیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے گزشتہ سال تمام ملازمین کو ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجنے کا حکم دیا تو کے ڈی اے نے بغیر اسکیموں کے ان ملازمین کو واپس لینے سے انکار کردیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے سمری وزیراعلٰی مراد علی شاہ کو ارسال کی جاچکی ہے جس پر جلد منظوری دیدی جائے گی ۔