حکومت کے لیے3سے4ماہ بہت مشکل ہوں گے، شیخ رشید

468
اسلام آباد (آن لائن) پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے لیے آئندہ 3 سے 4 ماہ بہت مشکل ہوں گے ۔ شہباز شریف کو اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو سمجھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حدیبیہملز کیس میں شہباز شریف براہ راست ملوث ہیں، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ حکومت والے دن کو ضمانتیں کرائیں اور شام کو حکومت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا کسی متفقہ امیدوار پر اتفاق نہیں ہو سکا مگر میں چاہتا ہوں کہ ساری اپوزیشن کا متفقہ وزیراعظم ہونا چاہیے، سارا گیم خورشید شاہ کے ہاتھ میں ہے مگر وہ آصف زرداری کو مشورہ دے رہے ہیں جو کہ عمران خان یا پی ٹی آئی کبھی بھی نہیں مانے گی ۔