اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب سے متعلق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ زبردست یکجہتی کا اظہار کیا گیا، شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی،ایل او سی پر بھارتی فائرنگ اور دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منگل کو اہم اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے نتیجے میں کشمیریوں کی شہادتوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھ گئے ہیں ، مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے دعا کرائی ۔دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور آئل ٹینکر کی آتشزدگی سے جاں بحق ہونیو الے 200سے زائد افراد کیلیے بھی دعا کرائی گئی۔