شاہد خاقان کیخلاف تحقیقات چل رہی ہے نہ کیس زیر سماعت ہے، نیب

311
اسلام آباد (آئی این پی ) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب میں کوئی تحقیقات چل رہی ہے نہ کیس زیر سماعت ہیں ، ایل این جی کی درآمد کے معاملے پر نیب کراچی سوئی سدرن کمپنی کے خلاف جاری تحقیقات بند کر چکا ہے ۔ منگل کو نیب ترجمان نے ان خبروں کی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نیب میں تحقیقات جاری ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ اس وقت وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب میں کوئی تحقیقات نہیں ہو رہی اور ان کے خلاف کوئی کیس ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ایل این جی کے درآمد کے منصوبے میں مبینہ کرپشن کی شکایت پر نیب کراچی نے تحقیقات کی جسے شوائد کی عدم دستیابی پر بند کر دیا گیا ہے اس لیے میڈیا بے بنیاد خبروں سے گریز کرے۔