ٹکٹ دینے سے انکار پر عائشہ گلالئی بلیک میلنگ پر اتر آئیں‘ شیریں مزاری

430
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ این اے ون کا ٹکٹ اور یوم تشکر پر تقریر کی اجازت نہ ملنے پر عائشہ گلالئی بلیک میلنگ پر اتر آئیں، پارٹی میں ان کی کوئی کارکردگی ہی نہیں تو ٹکٹ کیسے ملتا، شوق سے ن لیگ میں جائیں،حیثیت کا پتا چل جائے گا،عمران خان پر الزامات تمام پارٹی خواتین کی توہین ہے، خواتین کی جتنی عزت ہماری جماعت میں ہے اور کہیں نہیں ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے مزاری نے کہا کہعائشہ گلالئی کے پارٹی چھوڑنے کی وجوہات تو ہم سوچ سکتے ہیں کیونکہ امیر مقام نے ایک عجیب بات کی کہ پی ایم ایل ان کو بڑی عزت دے گی اس لیے وہ آرہی ہیں اگر وہ عزت تلاش کر رہی ہیں اور ایسی پارٹی میں جارہی ہیں جو عورت کو صرف عزت نہیں دیتے بلکہ پارلیمان کے فلور پر عورتوں کو گالیاں بھی دیتے ہیں ، گلالئی کو احساس ہی نہیں کہ ان کو پی ٹی آئی میں کس قسم کی عزت ملی تھی جب وہ ن لیگ میں جائیں گی تو ان کو اصلیت پتا چل جائے گی ۔پارٹی میں آنا اور چھوڑنا جمہوری حق ہے لیکن چھوڑتے وقت گالی گلوچ کرنا کہاں کا انصاف ہے گزشتہ روز5 بجے تک تو عمران خان ان کے لیڈر تھے وہ ایک وفد لیکر آئیں اور خان صاحب سے مطالبہ کیا کہ ابھی مجھے این اے ون کی سیٹ کنفرم کریں ،ان کا مطالبہ نہیں مانا گیا تو اچانک پی ٹی آئی کے خلاف ہو گئیں اور عمران خان کی ذات پر حملے کیے ۔ شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان نے ہی عورتوں کو عزت دی ہے ، عائشہ گلا لئی نے یہ بھی شکوہ کیا کہ آپ نے مجھے جلسے میں بولنے نہیں دیا گیا ہم نے اپنے مقرر محدود کیے تھے کیا ہم اپنا جلسہ فجر تک چلاتے ،وہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ پر غلط الزام لگا کر تمام پارٹی خواتین کی توہین کر رہی ہیں ۔