کیا یہ عدلیہ پر حملہ ہے 

155

Edarti LOHپی ٹی آئی اورمسلم لیگ ن کے سابق رہنما جاوید ہاشمی نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ تصدق جیلانی کے بعد آنے والے ججز پارلیمنٹ توڑ دیں گے مجھے نواز شریف کے استعفیٰ اور عدالت کی حکومت کے قیام سے متعلق بھی بتایا گیا ۔ خان صاحب پارلیمنٹ پر حملہ کرنا چاہتے تھے ۔ حکومت ختم کرنے کے لیے کمزور فیصلہ کیا گیا ۔ جاوید ہاشمی اس سے قبل بھی یہی بات کر چکے تھے بہر حال اب عدالت عظمیٰ نے اس کا نوٹس لیا ہے اور عمران خان کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا ہے ۔ عدالت عظمیٰ کے جج کے حوالے سے دو ٹوک بات کہی گئی کہ نہ تو عمران خان سے ان کی کبھی کوئی ملاقات ہوئی اور نہ کوئی شناسائی ہے ۔ عدالت عظمیٰ کے اس بیان سے تو یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ عمران خان بھی صادق اور امین نہیں رہے جو شخص عدالت عظمیٰ کے جج پر جھوٹا الزام لگائے اس کا ثبوت بھی نہ دے سکے تو پھر اس کی صداقت پر کیسے یقین کر لیا جائے جبکہ ان کی امانت داری بھی فنڈنگ کیس میں مشتبہ ہی ہے۔ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ معاملہ صرف عمران خان اور عدلیہ کا ہے لیکن یہ سوال اپنی جگہ اہم ہے کہ جاوید ہاشمی کیوں بار بار ایسا بیان دے رہے ہیں کیا وہ اس طرح کے بیان دے کر میاں نواز شریف کو تقویت دینا چاہتے ہیں۔۔۔ اور عدلیہ کو متنازع بنانے کے لیے کہیں اورسے ایسے شوشے چھوڑے جار ہے ہیں ۔ عدالت عظمیٰ نے نوٹس لیا ہے تو اس پر بھی فیصلہ کرنا چاہیے ۔