چارسدہ سیلاب متاثرین کیلیے الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں جاری 

257

پشاور (وقائع نگار خصوصی)حالیہ مون سون بارشوں سے ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں سیلاب متاثرین کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت امدادی سرگرمیاں دوسرے بھی جاری رہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن ضلع چارسدہ کے 100سے زائد رضا کار سیلاب سے تحصیل شبقدر کی متاثرہ پانچ یونین کونسلوں ایم سی ون،ٹو، تھری ، مٹہ مغل خیل اورپنچ پاؤ سمیت دیگر دیہات میں سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے ضلعی جنرل سیکرٹری ظہور احمد ظریف خیل،سابق صدر نورحسین ،سجاد گونڈا، مقامی امیر حاجی بخت محمد اور قاری شفیع اللہ کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے متاثرین کو12دیگیں پکاہوا کھانا پہنچانے اور مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے دوسرے روز بھی جماعت اسلامی کے مقامی امیر حاجی بخت محمد کے پلازا میں قائم مرکزی ریلیف کیمپ میں منعقدہ مفت طبی کیمپ میں200 سے زائدمریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں۔ متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی ترسیل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔