انڈونیشیا: آتش فشاں 7برس بعد پھر پھٹ پڑا‘ کئی دیہات متاثر

154
جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں ایک آتش فشاں 7 برس بعد پھر پھٹ پڑا ہے، جس کے باعث کئی دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں موجود سینابنگ آتش فشاں بدھ کی دوپہر پھٹا۔ مقامی حکام کے مطابق آتش فشاں پھٹتے وقت راکھ 4.2 کلومیٹر تک فضا میں بلند ہوئی اور اس کے بعد دور دور تک پھیل گئی۔ مقامی حکام کے مطابق اس راکھ سے 10 دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور آتش فشاں سے بہنے والے لاوے کی رفتار ماضی کے واقعات سے بہت زیادہ ہے۔