اسرائیلی فوج کی غزہ میں دراندازی گولہ باری سے فلسطینی شہری خوف زدہ

285

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں الخزاعہ کے قریب سے اسرائیلی فوج 50 میٹر اندر داخل ہوئی اور شہری تنصیبات پر گولہ باری کے ساتھ سرحدی علاقے میں کھدائی بھی کی گی۔ مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوج نے مشین گنوں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کے اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں کی مدد سے ابو ریدہ کے مقام پر بھاری مشینری کی مدد سے کھدائی بھی کی۔ واضح رہے کہ غزہ کے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقے عموماً صہیونی فوج کی فائرنگ اور دراندازی کا شکار رہتے ہیں۔ 2014ء کی جنگ کے بعد طے پائے جنگ بندی معاہدے کے باوجود قابض فوجی سیز فائر کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے کبھی غزہ کے اندر داخل ہوجاتے ہیں اور کبھی فائرنگ کر کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کرتے ہیں۔
غزہ ؍ اسرائیلی دراندازی