مسافر ٹرینوں آمدو رفت میں تاخیر کا سلسلہ بدستور جاری 

190
لاہور(آن لائن)پاکستان ریلویز کی مسافر ٹرینوں آمدو رفت میں تاخیر کا سلسلہ بدستور جاری ہے اس حوالے سے بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ اور کراچی سے لاہور اور پشاور جبکہ پشاور اور لاہور سے کوئٹہ اور کراچی آنے جانے والی مسافر ٹرینیں تین سے پانچ سال گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئیں ٹرینوں کی آمد ورفت میں تاخیر کے باعث مسافروں کا ایک بڑارش ٹرینوں کی آمد و روانگی کے انتظار میں سخت گرمی اور حبس کے موسم میں لاہور ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم پر بیٹھا رہا پلیٹ فارمز پر مسافروں کے رش کی وجہ سے مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ کم پڑ گئی جس کے باعث بزرگ و خواتین مسافروں کو بوجہ مجبوری پلیٹ فارم کے فرش پر بیٹھ کر ٹرینوں کی آمد و روانگی کا بیٹھ کر گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔