ترکی میں پاکستان مینگواور فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا

783
کراچی( اسٹاف رپورٹر)ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستان کی 70 ویں یوم آزادی کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے گزشتہ روز پاکستان مینگواور فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔جبکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات کو بھی 70سال ہوگئے ۔ پاکستان مینگواور فوڈ فیسٹیول میں سیاسی شخصیات،فوڈ اور بیوریجز انڈسٹری سے وابستہ افراد،امپورٹرز،سفارتکار اور میڈیا کے نمائندے موجود تھے۔پاکستان مینگواور فوڈ فیسٹیول میں آم کی مختلف ورائٹیز،مینگو آئس کریم،mango mousse، mango souffl233،مینگو ٹرائفل، مینگو ٹارٹ،مینگو پڈنگ،مینگو سلاد،مینگو ملک شیک سمیت پاکستانی باسمتی چاول کی بریانی رکھی گئی تھیں جنہیں مہمانوں نے انتہائی شوق سے کھایا۔پاکستانی سفیر سہیل محمود نے مہمانوں کی خاطر تواضع کی۔فیسٹیول میں110پاکستانی آم کی ورائٹیز رکھی گئی تھیں جن میں سندھڑی، انورریٹول، لنگڑا،مالدا،دوسیری،فجری،چونسا بھی شامل تھے۔