زونگ ٹرینی پروگرام کے نوجوان گریجویٹس پروفیشنل ٹیم کا حصہ بن گئے

420

کراچی( اسٹاف رپورٹر)زونگ4G نے اپنے منفرد گریجویٹ ٹرینی پروگرام 2017 ء کے تحت ملک بھر کے مختلف یونیورسٹیوں سے منتخب 35نوجوان گریجویٹس کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔یہ نوجوان گریجویٹس زونگ ہیڈ کوارٹر سمیت پشاور، ملتان، فیصل آباد ، کراچی اور گوجرانولہ میں واقع ریجنل دفاتر میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔یہ طلباء و طالبات انجینئرنگ، بزنس، مارکیٹنگ، فائنانس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ شعبوں میں اپنی خدمات پیش کریں گے۔ زونگ کا گریجویٹ ٹرینی پروگرام ایک جامع اور مستند پروگرام ہے جس کے تحت ہر سال ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے نمایاں طلباء و طالبات کو کٹھن مراحل سے گزار کر منتخب کیا جاتا ہے۔نوجوان طلباء و طالبات اس دوران متعدد امتحانات پاس کرتے ہیں جس کے بعد انہیں انٹرویو کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔تمام مراحل گزرنے کے بعد انہیں زونگ کی پروفیشنل ٹیم کا حصہ بنانے کے لیے منتخب کر لیا جاتا ہے ۔زونگ کا یہ گریجویٹ ٹرینی پروگرام گزشتہ پانچ سالوں سے کامیابی سے جاری ہے۔
ایک پروگرام کا دورانیہ قریباً ایک سے ڈیڑھ سال پر محیط ہوتا ہے جس کے دوران نوجوان طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارا جاتا ہے تاکہ وہ آنے والے دور کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار کر سکیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زونگ پاکستان کا سب سے وسیع اور مضبوط ترین 4G نیٹ ورک ہے جو اس وقت 300 سے زائد شہروں میں اپنی بہترین 4Gسروسز فراہم کر رہا ہے۔گزشتہ چند سالوں میں زونگ نے پاکستانی ٹیلی کام سیکٹر میں ڈھائی ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جس سے ملک میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور نوجوانوں کے آگے بڑھنے کے وسیع مواقع میسر ہوئے ہیں۔امید کی جارہی ہے کہ زونگ کے اس پروگرام کے تحت مزید نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرتے ہوئے پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کرے گا جس سے زونگ کا ترقی یافتہ پاکستان کا خواب پورا ہو سکے گا۔