بورڈ میں اب بھی کچھ شعبے دھکا اسٹارٹ ہیں‘ شہریارخان

293

لاہور( جسارت نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان ان کا 3 سالہ دور کامیاب رہا، مشکلات کے باوجو بڑی کامیابیاں ملیں، قومی ٹیم نے آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی جیتی جو ایک کارنامہ ہے، ٹیسٹ میں نمبرون ٹیم بننا بھی کسی اعزاز سے کم نہ تھا۔ وہ اس لئے مطمئن ہوکرجارہے ہیں۔ انٹرویو میں شہریارخان کاکہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ خوش اسلوبی سے کام کررہا ہے لیکن بورڈ میں کچھ شعبے ابھی بھی دھکاا اسٹارٹ ہیں کوشش کے باوجود انہیں پوری طرح فنکشن نہیں کرپائے جس کا انہیں افسوس ہے۔البتہ بہتری کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے 3 سالہ مدت میں وہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال نہ کرسکے جس کا انہیں ملال رہے گا۔ امید ہے کہ نئے ا آنے والے چیئرمین کرکٹ بحالی اور بہتری کیلئے کام کریں گے۔ شہریار خان 2014 میں 3 سال کیلئے چیئرمین بنے تھے جن کی مدت ختم ہورہی ہے جس کے بعد نجم سیٹھی چیئرمین کے مضبوط امیدوار ہیں۔