پاکستان کو سویلین حکومت نے برباد کیا‘پرویز مشرف

285

لند ن(آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں فوج ملک کو پٹری پر لاتی ہے جبکہ سویلین حکومت اسے اتار دیتی ہے۔ عوام کو ملک کی ترقی اور خوشحالی چاہیے انہیں جمہوریت یا آمریت سے کوئی غرض نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہٹانے کا اختیار عوام کو ہونا چاہیے۔سابق جنرل نے1971ء میں ملک کے دو لخت ہونے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان توڑنے میں فوج کا نہیں بھٹو کا قصور تھا، اس کا کچھ الزام یحییٰ خان پر بھی آتا ہے۔سابق صدر نے جنرل ضیا الحق کی تعریف کی کہ انہوں نے طالبان اور امریکا کی مدد کرکے سوویت یونین کے خلاف جو کیا وہ بالکل درست تھا۔پرویز مشرف نے کہا کہ آئین مقدس ہے لیکن آئین سے زیادہ قوم مقدم ہے،ہم آئین کو بچاتے ہوئے قوم کو ختم نہیں کر سکتے لیکن قوم کو بچانے کے لیے آئین کو تھوڑا سا نظرانداز کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے پاکستان کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے د عویٰ کیا کہ فوجی قیادت میں ملک نے ہمیشہ ترقی کی،سابق جنرل ایوب خان کے 10 سال کی حکومت میں ملک نے ترقی کے ریکارڈ قائم کیے۔