پجارا کی سری لنکا کے خلاف شاندار سنچری، کیریئر کے 4 ہزار رنز بھی مکمل

182

کولمبو (جسارت نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز چیتشور پجارا نے ٹیسٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرلئے، اس طرح وہ یہ اعزاز پانے والے 15 ویں بھارتی بلے باز بن گئے ۔ چیتشوار پجارا نے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 128 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 10 چوکے شامل تھے۔ یہ ان کی 14 ویں ٹیسٹ سنچری ہے۔ اس عمدہ اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے 4 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔ وہ بھارت کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنے والے 15 ویں کھلاڑی ہیں۔ وہ اب تک 84 اننگز میں 53.71 کی اوسط سے 4082 رنز ا سکور کر چکے ہیں۔