انڈس اسپتال کے بلڈ سینٹر میں تین روزہ بلڈ کیمپ

803

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اقرا یونی ورسٹی کی سی ایس آر سوسائٹی اور انڈس اسپتال کے بلڈ سینٹر کے مشترکہ تعاون سے تین روزہ بلڈ کیمپ میں اقرا یونی ورسٹی کے طلبہ و طالبات نے خون کی 250 بوتلوں کا عطیہ دیا۔ انڈس اسپتال کے بلڈ سینٹر کے ایم ٹی او جنید فیضی نے اقرا یونی ورسٹی کے کے طلبہ و طالبات کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ انڈس اسپتال میں مریضوں کو بلا معاوضہ اسکریننگ شدہ خون فراہم کیا جاتا ہے، انسان خون باقاعدگی سے دیتا رہے تو کئی مہلک بیماریوں کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں جن میں دل کا دورہ اور کینسر قابل ذکر ہیں۔ جنید فیضی نے کہا کہ خون کی کمی کے باعث صرف شہر میں روزانہ درجنوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، ایک خون کی بوتل تین افراد کی جان بچا سکتی ہے اور یہ خون ان لوگوں کے لیے نہایت قیمتی ہے جن کو ہر ماہ کئی کئی بوتلیں خون دینا پڑتا ہے ،ان میں تھیلے سیمیا کے مریض سرفہرست ہیں۔