کیریبین پریمیئر لیگ ‘ نائٹ رائڈرز کی افتتاحی میچ میں کامیابی‘ شاداب کی 2وکٹیں

249

کنگسٹن (جسارت نیوز) کیریبین پریمیئر لیگ شروع ہو گئی، برینڈن میک کولم اور کولن منرو کی جارحانہ اننگز کی بدولت ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے سینٹ لوشیا کو افتتاحی میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، منرو 66 اور میک کولم 58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ سی پی ایل کے ابتدائی میچ میں سینٹ لوشیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، فلیچر 26 اور میئرز 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، شاداب خان اور ڈیوائن براوو نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے مطلوبہ ہدف 11ویں اوور میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، میک کولم اور منرو نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف بولرز کا بھرکس نکال دیا، میک کولم نے 7 چھکوں کی مدد سے 58 اور منرو نے ناقابل شکست 66 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔