کیربیئن پریمیئر لیگ، سینٹ کٹس نے گیانا کو ہرا دیا، حسن علی مرد میدان قرار 

249

لاڈرہل(جسارت نیوز) کیربیئن پریمیئر لیگ، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق لیگ کے دوسرے میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے گیانا ایمزون واریئرز کو 4 وکٹوں سے ہرایا۔ گیانا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 123 رنز بنائے۔ چاڈوک والٹن نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی بنائے۔ حسن علی نے 19 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سینٹ کٹس نے ہدف 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کارلوس براتھویٹ نے 31 رنز بنائے۔ حسن علی کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ لیگ کے تیسرے میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے جمیکا تلاواز کو 12 رنز سے شکست دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ شعیب ملک 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ عماد وسیم اور سینٹوکی نے2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جمیکا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔ لینڈل سمنز 53 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ عقیل حسین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔