گلا لئی کے الزامات پر کمیٹی

187

Edarti LOHوزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی عائشہ گلا لئی کے اپنے رہنما عمران خان پر الزامات کے حوالے سے نوٹس لے کر قومی اسمبلی میں بحث کروائی اور اسپیکر سے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی درخواست کی جس کے حوالے سے قرار داد قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کرلی۔ لیکن حیرت انگیز طور پر پی ٹی آئی نے اس فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ حالاں کہ اگر پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے اِن کیمرہ یا بند کمرے کے اجلاس میں اس معاملے پر بحث کے لیے تیار ہوجاتی تو یہ باب بند ہو جاتا۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ عمران خان بھی نواز شریف کی طرح اس معاملے کے عدالت تک پہنچ جانے کے منتظر ہیں ۔ یوں بھی عائشہ گلالئی کا سارا زور بلیک بیری لانے پر ہے اور بلیک بیری میں صرف عائشہ گلالئی کو دیے گئے پیغام کا ریکارڈ نہیں ہوگا۔ اگر یہ بلیک بیری لایا گیا تو پھر بہت کچھ کھل سکتا ہے۔ بھارتی فنڈنگ بھی سامنے آسکتی ہے ۔ جمائما سے فنڈز کے حوالے سے معاملات طے ہونے کی تفصیل بھی آسکتی ہے جبکہ احمد شجاع پاشا کا باب بھی کھل سکتا ہے ۔ اور کیا معلوم نواز شریف کی طرح مقدمہ تو پاناما کا تھا لیکن درمیان میں کہیں سے اقامہ آگیا اور تنخواہ کا معاملہ سامنے آگیا۔ عمران خان کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا۔