مودی صاحب تھوڑی شرم کرو

159

مودی صاحب آپ پر تو مسلمانو کے خون کے بہت سے حساب ہیں، آپ ایک انتہا پسند ہندو رہنما ہیں جو مسلمانوں سے بے حد نفرت کرتا ہے۔ آپ کی نفرت روز بھارت کی کسی نہ کسی ریاست میں نظر آتی ہے۔ اخبار کی ایک خبر نے میرا دل ہلا دیا ویسے تو آپ کی زیر سرپرستی روز قتل عام ہوتا ہے مگر مسلمان باڈی بلڈر نوید پٹھان کو آپ کے دہشت گردوں نے جس بے رحمی سے شہید کیا اُس نے انسانیت کو شرما دیا۔ مہاراشٹر میں گینگ وار کے انتہا پسند کارندوں نے دن دیہاڑے تلواروں اور ڈنڈوں کے وار کرکے نوید پٹھان کو شہید کردیا۔ 10 جنونی افراد نے گولڈ میڈلسٹ مسلمان باڈی بلڈر کو بھرے بازار میں تلواروں کے وار کرکے شہید کیا۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ روڈ پر بڑی تعداد میں عوام کی موجودگی میں یہ ظالم نوید پر وار کرتے رہے مگر کسی ایک شخص نے اُن انتہا پسند ہندوؤں کو روکنے کی کوشش تک نہیں کی۔ بڑے شرم کا مقام ہے مودی سرکار کے لیے۔ ارے پاکستان میں موجود ہندوؤں سے تو پوچھوں کبھی کسی نے سنا ہو کہ مسلمانوں نے کسی بھی ہندو کو قتل کیا ہو، پاکستانی ہندو بے حد خوشحال ہیں، اُسے عبادت سے لے کر حقوق تک مکمل آزادی ہے۔ یہ بات مودی سرکار جانتی ہے مگر افسوس کہ ان کو شرم تک نہیں آتی۔ ارے مودی صاحب اب بھی وقت ہے تھوڑی سی شرم کرو۔
ڈاکٹر شجاع صغیر خان