پاکستان ہاکی لیگ دسمبر میں متوقع‘ فرنچائز کی نیلامی اگلے ماہ ہوگی

189

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان ہاکی لیگ کا انعقاد دسمبر میں متوقع، پہلے ایڈیشن کیلیے 5 فرناچائزز کی نیلامی اگلے ماہ ہوگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ٹاپ رینکنگ ٹیموں سے رابطہ۔ ہر فرنچائز میں 6 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی کامیابی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی لیگ کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی لیگ کے سلسلے میں ایف آئی ایچ سے رابطہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن دسمبر میں ہاکی لیگ کروانا چاہتی ہے۔ ٹاپ رینکنگ ٹیموں کو خطوط بھی لکھے جاچکے ہیں۔ پاکستان ہاکی لیگ کے حوالے سے ہاکی فیڈریشن دسمبر میں پاکستان میں کرایا جائے گا۔ پہلے ایڈیشن کیلئے 5 فرنچائز کو منتخب کیا گیا ہے جن کی نیلامی اگلے ماہ ہوگی ہاکی فیڈریشن نے بین الاقوامی ٹاپ رینکنگ ٹیموں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ ہاکی لیگ میں ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے ساتھ انٹرنیشنل کھلاڑی بھی شامل ہوں۔ ہر فرنچائز میں6 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ شہباز احمد سینئر کا کہنا تھا کہ فرنچائز کی نیلامی کے بعد کھلاریوں کی ڈرافٹنگ کے ذریعے بولی لگے گی اس سے کھلاڑیوں کومالی طور پر بھی فائدہ ملے گا۔ پاکستان ہاکی لیگ کے ذریعے پاکستان ہاکی کی دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد سے دنیا کو پیغام پہنچے گا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور یہاں کے کھلاریوں کے میدان بحال ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ یاد رہے کہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چند روز قبل پاکستان آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی جس میں آرمی چیف نے پاکستان ہاکی لیگ کے بارے میں مثبت جواب دیا تھا صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ہاکی لیگ کی سیکورٹی معاملات کی یقین دہانی کروائی تھی۔ جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی خاص جواب نہیں آیا تھا۔